ممبئی30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے زیراقتدار مہاراشٹر کے بلڈھانا ضلع کے موتالا تحصیل میں آدھارکے شوشے کی وجہ سے انتظامیہ کی لاپروائی سے ایک بزرگ کی جان چلی گئی۔بزرگ کی بیوی نے تحصیل دارکو خط لکھ کر الزام لگایا ہے کہ اس کے65 سال کے شوہر کی موت قحط سالی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ان کے پاس آدھار نہیں ہو پانے سے راشن دکاندار میں گندم اور چاول نہیں دیا۔ 2 دن تک اناج کا ایک بھی دانانہیں ملنے پر بزرگ شوہر گووند کی موت ہو گئی۔ 28 ستمبر کو لکھے گئے خط میں بیوی نے بتایا ہے کہ اس کے شوہر کی22 ستمبر کو موت ہو گئی۔ دونوں اکیلے رہتے تھے ،ان کی کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔آدھار لنک نہیں ہونے کا بہانہ بتا کردکاندار نے 2 ماہ سے گندم چاول دینابندکر دیاتھا۔بیوی کے مطابق شوہر نے تحصیل دفتر میں چکر لگایا تھا لیکن بات نہیں بنی۔آخر کار بھوک سے شوہر کی موت ہو گئی۔بیوی نے تحصیل دارکولکھے خط میں متعلقہ راشنگ افسر اور راشن دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔اس دوران ضلع کے ذیلی محکمہ جاتی افسران سنیل نے شکایت ملنے کی تصدیق کرکے معاملے کی جانچ کیے جانے کی بات کہی ہے۔